بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کیمرون میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہونے سے فوجی جنرل سمیت 6 افرادہلاک

کیمرون میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہونے سے فوجی جنرل سمیت 6 افرادہلاک

یاؤندے۔ کیمرون میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں فوجی جنرل سمیت 6 افرادہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیمرون میں نائیجیریا سے ملحقہ سرحد پرہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہونے سے ایک فوجی جنرل سمیت 6 افرادہلاک ہوگئے۔ہیلی کاپٹربوکوحرام کے جنگجوؤں کے خلاف نگرانی کے مشن پرتھا۔

کیمرون کے شمالی ریجن کے گورنر میدجیاوا باکری نے تصدیق کی ہے کہ جنرل جیکوب کودجی بوگو گاؤں کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں انسپیکشن مشن کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں انکے ہمراہ تین دیگر اعلی افسر اور عملے کے 2ارکان بھی ہلاک ہوئے ۔