بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغان ائیر فورس کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 21جنگجو ہلاک

افغان ائیر فورس کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 21جنگجو ہلاک

کابل۔افغان ائیر فورس کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 21جنگجو ہلاک اور کمانڈر سمیت 7زخمی ہوگئے ۔پیر افغان میڈیاکے مطابق صوبہ زابل میں افغان فضائیہ کے طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔صوبائی پولیس کمانڈنٹ کا کہنا ہے کہ فضائی کاروائی افغان ضلع دئی چھپان خاک میں کی گئی ۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کاروائی میں 21جنگجو ہلاک اور کمانڈر سمیت 7زخمی ہوگئے۔شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔گزشتہ سال دسمبر میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا تھاکہ غزنی اور زابل میں داعش کے خلاف بہت جلد خصوصی فوجی آپریشنز شروع کیے جائیں گئے ۔