بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا اسمبلی کی کاروائی اب ای گورننس کے زریعے ہوگی

خیبر پختونخوا اسمبلی کی کاروائی اب ای گورننس کے زریعے ہوگی


صو بائی حکو مت نے تمام صو بائی انتظامی سیکر ٹریوں کو مطلع کیا ہے کہ اسمبلی کی تمام قانونی کاروائی کو بتدریج ای گورننس کے لئے جانے کی ابتداء ہو چکی ہے او ر جنوری سے شرو ع کر کے تمام اراکین اسمبلی ہاؤس کے اندر ٹچ سسٹم کے ذر یعے اور بغیر کاغذی کاروائی کے حصہ لیں گے ٗ جس سے وقت اور اخراجات کی بچت ہو گی صو بائی محکموں کے انتظامی سر براہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسمبلی کی طرف سے بھیجے گئے سوالات کے جوابات مقررہ وقت سے کم از کم دو روز قبل سافٹ شکل میں بھیجیں ٗاسمبلی کی کاروائی کا ایجنڈہ متعلقہ دن سے ایک دن قبل ایک بجے تک کمپیوٹر پر جاری کر دیا جائے گا ٗ دو روز قبل وصول نہ ہونے والے جوابات کی جگہ کو پر نہیں کیا جائے گا اور انہیں خالی رکھا جائے گا ٗ بتا یا گیا ہے کہ اس سے طریقہ کا ر یہ تھا کہ اسمبلی کی طرف سے جاری کر دہ ہر سوال کے جواب کی کم از کم اڑھائی سو کاپیاں کی جاتی تھیں اور ہزار وں روپے ایک سوال کے جواب پر خرچ ہو تے تھے ٗنئے طریقہ کار سے نہ صرف تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ میں ہو رہے گا بلکہ سٹیشنری کی مد میں سالانہ کروڑ و ں روپے کی بچت کے ساتھ متعلقہ عملے پر کا م کا اضافی بوجھ کم ہو گا ۔