بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / نوکیا کا ایپل آئی پیڈ کے مدِمقابل ٹیبلٹ لانے کا فیصلہ

نوکیا کا ایپل آئی پیڈ کے مدِمقابل ٹیبلٹ لانے کا فیصلہ

سلیکان ویلی۔ نوکیا نے اسمارٹ فونز کے علاوہ ٹیبلٹ پیش کرنے کی بھی پوری تیاری کرلی ہے جو اپنی جسامت اور کارکردگی میں ’’ایپل آئی پیڈ پرو‘‘ کے ہم پلہ ہوگا۔

موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ایک معتبر ادارے ’’جی ایف ایکس بینچ‘‘ کے مطابق نوکیا نے اپنے اگلے ٹیبلٹ کمپیوٹر کو حتمی شکل دے دی ہے جس کی چوڑائی 18.4 انچ ہوگی یعنی وہ جسامت میں ایپل کارپوریشن کے ’’آئی پیڈ پرو‘‘ جتنا بڑا ہوگا؛ لیکن بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی۔