بریکنگ نیوز
Home / صحت / سینکے توس اور بھنے آلوؤں سے کینسر کا خطرہ

سینکے توس اور بھنے آلوؤں سے کینسر کا خطرہ


لندن۔ برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ سینکے ہوئے توس اور بھنے ہوئے آلوؤں کے روزانہ استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی، برطانیہ کے ماہرین نے تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ اگر ڈبل روٹی کے توس اور آلو اس حد تک پکائے یا سینکے جائیں کہ ان کی رنگت بھوری (براؤن) ہوجائے تو ان میں ایکرائل امائیڈ نامی ایک مرکب کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔

البتہ اگر انہیں صرف اس حد تک سینکا یا پکایا جائے کہ وہ سنہری مائل رنگت کے رہیں تو اس سے ایکرائل امائیڈ زیادہ مقدار میں نہیں بنتا اور انہیں کھانا بھی صحت کےلئے محفوظ رہتا ہے۔