بریکنگ نیوز
Home / شوبز / حقیقی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے کوشاں ہوں، ریما

حقیقی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے کوشاں ہوں، ریما

 لاہور۔ معروف اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ فلموں میں بہت سے کردار ادا کیے اوراپنی بہترین پرفارمنس سے ان میں حقیقت کے رنگ بھی بھرے لیکن اب حقیقی زندگی کومزید خوبصورت کرنے کے لیے جوکچھ ضروری ہے اس پرعمل پیرا اور کوشاں ہوں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ بطور پروڈیوسر اور ہدایتکارہ کام کرتی رہوں اوراپنی فلموں کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کراؤں گی۔

 ادکارہ ریما نے کہا کہ پاکستان میرا وطن ہے، اس نے مجھے پہچان دی اوراسی کی وجہ سے آج پوری دنیا میں لوگ مجھے ریما خان کے نام سے جانتے ہیں۔ اس لیے پاکستان آنا جانا لگا رہے گا مگریہاں سے واپس جاتے ہوئے بہت اداس ہو جاتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بطورمیزبان بھی کچھ کام کیا اورمستقبل میں بھی اسی طرح اپنی صلاحیتوں کے بل پرکام کرتی دکھائی دوں گی۔