بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / شدید مخالفت کے باوجو وزیرِ خارجہ کے لیے ریکس ٹلرسن کی نامزدگی منظور

شدید مخالفت کے باوجو وزیرِ خارجہ کے لیے ریکس ٹلرسن کی نامزدگی منظور


واشنگٹن۔امریکہ میں سینیٹ کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ نے شدید مخالفت کے باوجود وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے نامزدہ کردہ ریکس ٹلرسن کی منظوری دے دی ہے۔ووٹنگ میں کمیٹی کے تمام 11 ریپبلیکن ممبران نے ان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ تمام 10 ڈیموکریٹ ممبران نے ریکس ٹیلرسن کے خلاف ووٹ دیا۔اس سے قبل خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ، مائیک پوم پے تعینات ہوگئے۔

ریاست کینسس سے تعلق رکھنے والے مائیک پوم پے کی مرکزی ذمہ داری امریکہ کے سب سے بڑے جاسوسی کے ادارے کی سربراہی کرنا ہوگی لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا سب سے پہلا کام نئے صدر اور ایجنسی کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا۔صدر ٹرمپ ماضی میں سی آئی اے کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں جس کی وجہ ایجنسی کی جانب سے یہ الزام لگانا تھا کہ روس نے امریکی صدارتی انتخاب میں دخل اندازی کی۔

ادھر صدر ٹرمپ کی کابینہ کے اہم رکن، وزیر دفاع جیمز میٹس نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ سے بات کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ امریکہ نیٹو کے ساتھ اپنے تعلقات اور مشترکہ مقاصد میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے متعدد بار یہ کہا ہے کہ یہ الحاق اب اپنی اہمیت اور اثر رسوخ کھو چکا ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔