بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / گاندھی خاندان کی ایک اور بیٹی کا سیاست میں آنے کا فیصلہ

گاندھی خاندان کی ایک اور بیٹی کا سیاست میں آنے کا فیصلہ

نئی دہلی۔ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی نے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ میں جاری خبروں کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی نے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اترپردیش میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان کامیاب انتخابی اتحاد کے پیچھے بھی پریا نکا گاندھی کا نام لیا جارہاہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس اتحاد کیلئے مذاکرات میں پریانکا گاندھی نے کلیدی کردار ادا کیاہے اوریوں انہوں نے عملی سیاست میں باضاطہ طورانٹری کیلئے گرین سگنل دیدیاہے۔کانگریس اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے اورکسی بھی ریاست میں وہ اکیلے الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات میں پریانکا گاندھی فعال کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ پریانکا کا بھائی راہول بھی پارٹی کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست کررہے ہیں تاہم ابھی تک وہ کانگریس کی نیا پار کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔