بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مریم نواز ٹرسٹی ہیں تو ان کے پاس ثبوت ہونا چاہئے‘عمران خان

مریم نواز ٹرسٹی ہیں تو ان کے پاس ثبوت ہونا چاہئے‘عمران خان

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز ٹرسٹی ہیں تو ان کے پاس ثبوت ہونا چاہئے‘ (ن) لیگ کی جانب سے کوئی دستاویزات جمع نہیں کرائی گئیں‘ دستاویزات اگر فراڈ ہیں تو اخبار کے خلاف کیس کیا جائے‘ ہم وہ دستاویز دیتے ہیں جو ہمیں ملتی ہیں‘ جرمن اخبار نے بھی لکھا ہے مریم نواز جائیداد کی مالک ہیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مریم نواز ٹرسٹی ہیں تو ان کے پاس ثبوت ہونا چاہئے۔ ہم عدالت کی مدد کررہے ہیں۔

(ن) لیگ کی جانب سے کوئی دستاویزات جمع نہیں کرای گئیں اب تک کی گفتگو ہماری جمع کرائے گئے کاغذات پر ہورہی ہ ے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ نومبر کو قطری کا خط آتا ہے۔ سات نومبر کے بیان میں قطری کا ذکر نہیں۔ دستاویزات بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دستاویزات اگر فراڈ ہیں تو اخبار کے خلاف کیس کیا جائے۔

ہم تو وہ دستاویزات دے رہے ہیں جو ہمیں ملتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جرمن اخبار نے ب ھی لکھا ہے مریم نواز جائیداد کی مالک ہیں۔ ایف آئی اے پاکستان کی رپورٹ ہے فلیٹس مشرف خاندان کے ہیں۔ ان کے وزراء کہتے ہیں فلیٹس نوے کی دہائی کے ہیں۔ جائیداد ان کی ہیں یہی لوگ دستاویزات جمع نہیں کرارہے۔