بریکنگ نیوز
Home / شوبز / فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے


لاہور۔ فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم لاہور میں نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم نے دو سو سے زائد فلموں کی ہدایتکاری کی۔پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز رانا لاہور میں انتقال کرگئے۔ ہدایتکار پرویز رانا نے دو سو سے زائد فملوں کی ہدایتکاری کی اور کئی چہروں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ۔

پرویز رانا گزشتہ چار سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پرویز رانا کو دل کا دورہ پڑا جس پر ان کو بحریہ ٹان لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔پرویز رانا کی مشہور فلموں میں رقاصہ،شرابی،کنگ میکر،خدا کے چور،غنڈی رن اور سہاگن شامل ہیں۔ پرویز رانا تین فروری انیس سو اکاون کو پیدا ہوئے،ان کی پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ پرویز رانا کی نمازہ جنازہ بحریہ ٹاؤن گرانڈ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اداکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ،بعد ازاں انہیں سپر دخاک کر دیا گیا۔