بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی قابض فوج کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہوچکا ہے،نوازشریف

بھارتی قابض فوج کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہوچکا ہے،نوازشریف


نیویارک۔نیویارک میں منگل کو وزیراعظم نوازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کے درمیان ملاقات ہوئی ، جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، بھارت کے دھمکی آمیز بیانات سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انھوں نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبا وڈالے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پاک سعودی عرب تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب کی سالمیت کو کسی بھی خطرے کے پیش نظر بھرپورحمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن نائف کو ضرب عضب کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان افغانستان، شام، عراق اور یمن کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔