بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے لئے جامعہ حکمت عملی طے کر لی

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے لئے جامعہ حکمت عملی طے کر لی

پشاور۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے لئے جامعہ حکمت عملی طے کر لی ہے جس کے تحت یونیورسٹیوں کے لئے کوالٹی انشورنس پندرہ فیصد ، ٹیچنگ کوالٹی اٹھائیس فیصد ، ریسرچ 39فیصد ، یونیورسٹیوں میں دی جانے والی سہو لیات آٹھ فیصد اور سپیشل کمیونٹی ویلفیئر دس فیصد کی بنیاد پریونیورسٹیوں کی درجہ بندیاں کی جائیگی ۔ ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تمام یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے لئے کوالٹی ان ہانسمنٹ سیل قائم کردیاگیا ہے۔

جس کے تحت اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کو بین الاقوامی معیار تک لے جانے کے لئے تمام یوینورسٹیوں کوسٹینڈ رڈ آف بیچلرز ، ماسٹر اینڈ پی ایچ ڈی پروگرامز ، فیکلٹی کی تقرری کا معیار ، نصاب کی اپ گریڈیشن ، وائس چانسلرز اور سینئر مینجمنٹ کی تقرری کا معیار سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام یونیورسٹیوں کا ایچ ای سی سروے کریگی جس میں ان جامعات میں مختلف اٹھائے گئے پروگرامات کا جائزہ لیا جائیگا ۔