بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان کو آخری ون ڈے میں بھی شکست

پاکستان کو آخری ون ڈے میں بھی شکست


ایڈیلیڈ۔ آسٹریلیا نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 57 رنز سے شکست دیکر 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-4 سے جیت لی، آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 312 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ایک بار پھر روایتی انداز میں ہوا اور کپتان اظہر علی صرف 6 رنز کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شرجیل خان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 130 رنز بنائے اور 79 کے انفرادی اسکور پر شرجیل خان ہمت ہار گئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 3 رنز بنانے پر ہی اکتفا کیا۔