بریکنگ نیوز
Home / صحت / ملیریا کی دوا دماغی کینسرکے خلاف بھی مؤثر

ملیریا کی دوا دماغی کینسرکے خلاف بھی مؤثر

کولاراڈو۔ دماغی کینسر کے ایسے مریض جن پر روایتی ادویہ اور کیموتھراپی کارگر نہ ہو ان کے لیے ملیریا کی ایک دوا نے امید کے نئے دروازے کھول دیئے ہیں۔

ماہرین نے کلوروکین دوا کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ اس سے تین ایسے مریضوں پر اچھے نتائج مرتب ہوئے ہیں جن پر کینسر کی روایتی دوائیں بے اثرہونے لگی تھیں۔ اس دوا نے دماغی رسولیوں پر اثر انداز ہوکر انہیں کچھ اس طرح ’’ری سیٹ‘‘ کردیا کہ وہ کینسرمار دوا سے کم ہونے لگیں۔

یونیورسٹی آف کولاراڈو میں بچوں کے سرطان کے ماہرکے مطابق تین مریضوں پر ملیریا کی دوا کے طبی فوائد حاصل ہوئے ہیں اسے دیکھ کر ہم مسرور ہیں کیونکہ بسا اوقات ہم دواؤں کا ایسا رویہ نہیں دیکھتے۔  ان مریضوں میں ایک ایسی 26 سالہ لڑکی بھی شامل تھی جس کے پاس زندی کے چند ہفتے تھے لیکن اب اس کی دماغی رسولی نے کیموتھراپی کے سامنے سکڑنا شروع کردیا ہے جو پہلے کیموتھراپی سے ٹس سے مس نہیں ہورہی تھی۔