بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ ،نواں کلی میں گیس لیکج سے دھماکہ، 4 افراد جاں بحق ،2زخمی

کوئٹہ ،نواں کلی میں گیس لیکج سے دھماکہ، 4 افراد جاں بحق ،2زخمی

کوئٹہ۔کوئٹہ کے علاقہ نواں کلی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ، تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نواں کلی کے ایک گھر میں علی الصبح گیس لیکج کے باعث اس وقت دھماکہ ہوا جب خاتون خانہ نے سردی سے بچنے کے لئے گیس کا ہیٹر جلایا ، دھماکے سے دو سگی بہنیں اور ان کی والدہ جاں بحق جبکہ دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جھلسے ہوئے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دھماکے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت گل بی بی، رادیکا، تاجو بی بی اور فواد خان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں محمد زیار اور جمشید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔