بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ، صدربننے کے بعد ٹرمپ نے چھ کمپنیوں کی سربراہی چھوڑ دی

امریکہ، صدربننے کے بعد ٹرمپ نے چھ کمپنیوں کی سربراہی چھوڑ دی

واشنگٹن۔امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ آرگنائزیشن‘ کے زیر انتظام چھ کمپنیوں اور اداروں کے انتظامی عہدوں سے استعفے پر دستخط کرد یئے ہیں،چھ کمپنیوں کی سربراہی سے استعفیٰ دے کر امریکیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپائسر کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرمپ آرگنائزیشن‘ کی انتظامی سربراہی سے گذشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔ آئندہ اس ادارے کی ذمہ داریاں ان کے دو بیٹے ڈونلڈ جونیر اور ایریک سیٹولین سنبھالیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو کر اپنے تمام کاروباری اور غیر کاروباری اداروں کے عہدے چھوڑ دیں گے اور صرف ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے اپنی چھ کمپنیوں کی سربراہی سے استعفیٰ دے کر امریکیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے واضح رہے کہ مریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بنیادی طور پر ایک کاروباری شخصیت ہیں اور کینیڈا، جنوبی امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا سمیت دنیا کے 25 ممالک میں 144 کمپنیاں کام کررہی ہیں۔