بریکنگ نیوز
Home / بزنس / ایف بی آر نے ملک کے220ارب روپے کاریونیوحاصل کرنے کاہدف مقررکردیا

ایف بی آر نے ملک کے220ارب روپے کاریونیوحاصل کرنے کاہدف مقررکردیا


کراچی۔فیڈرل بورڈآف ر یونیونے رواں ماہ جنوری کیلئے ملک کے4لارج ٹیکس پیئریونٹس اور18ریجنل ٹیکس آفسزکیلئے انکم ٹیکس اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں220ارب روپے کاریونیوحاصل کرنے کاہدف مقررکردیاہے جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ان لینڈریونیوٹیکس کی مدمیں حاصل ہونے والی وصولیوں کے مقابلے میں18فیصدزیادہ ہے۔دستاویزات کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے ماتحت اداروں میں سب سے بڑاہدف لارج ٹیکس پیئریونٹ کراچی کو84.5ارب روپے کاملاجس میں انکم ٹیکس13.6ارب ،سیلزٹیکس65.4ارب روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کاہدف5.54ارب روپے ہوگاجبکہ ایل ٹی یوٹوکراچی کیلئے14.6ارب روپے کاریونیوہدف مقررکیاگیاجس میں سے انکم ٹیکس12.5اورب سیلزٹیکس2.27ارب اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں8.2کروڑروپے کی وصولیاں کرنے کے اہداف دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب لارج ٹیکس پیئریونٹ اسلام آبادکو23.21ارب کاہدف دیاگیاجس میں سے انکم ٹیکس6.82ارب روپے، سیلزٹیکس10.45ارب اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں5.82ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرناہوں گی،ایل ٹی یولاہور18.24ارب روپے جمع کرے گاجس میں سے انکم ٹیکس4.2ارب روپے ،سیلزٹیکس10.24ارب روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کاہدف91.3کروڑروپے ہے،ریجنل ٹیکس آفس حیدرآبادکو2.6ارب روپے کاہدف ملاجس میں سے انکم ٹیکس1.4ارب روپے،سیلزٹیکس1.2ارب روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں20لاکھ روپے کی وصولیاں کرنے کے اہداف دیے گئے۔ریجنل ٹیکس آفس سکھرکیلئے1.1ارب روپے کاہدف مقررکیاگیاجس میں سے انکم ٹیکس90.5کروڑروپے،سیلزٹیکس16.3کروڑرپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں1.5کروڑروپے کی وصولیوں کے اہداف دیے گئے جبکہ علاقائی ٹیکس دفترکوئٹہ کورواں ماہ2.45ارب جمع کرناہونگے،ان میں سے انکم ٹیکس کیلئے1.15ارب سیلزٹیکس1.26ارب روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کیلئے4.2کروڑکاہدف دیاگیا۔ریجنل ٹیکس آفس ملتان کو7.3ارب روپے کاٹیکس ہدف دیاگیاجس میں انکم ٹیکس3.8ارب روپے،سیلزٹیکس3.5ارب اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی ہدف کی مدمیں6.4کروڑروپے شامل ہیں۔آرٹی اوبہاولپورکوانکم ٹیکس87.5کروڑ،سیلزٹیکس8.5کروڑاورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں10لاکھ روپے سمیت مجموعی طورپر96.5کروڑروپے کے ریونیوکاہدف ملا،ریجنل ٹیکس آفس فیصل آبادکو3.3ارب کاہدف دیاگیاجو1.72ارب کے انکم ٹیکس،1.53ارب سیلزٹیکس اور1.8کروڑروپے کی فیڈرل ایکسائزڈیوٹی پرمشتمل ہوگا۔

آرٹی اوسرگودھاکو91.2کروڑروپے کاریونیواکٹھاکرنے کاٹاسک ملاجسے مزیدانکم ٹیکس،63.8کروڑروپے،سیلزٹیکس26.5کروڑورپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کے 1.5کروڑکے ہدف میں تقسیم کیاگیاہے۔ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ کودیے جانے والے1.58ارب روپے کے ہدف میں انکم ٹیکس 82.5کروڑ،سیلزٹیکس کیلئے75.4کروڑکاہدف دیاگیا،آرٹی اوسیالکوٹ97.7کروڑکاریونیواکٹھاکرے گا،آرٹی اورراولپنڈی کو4.21ارب روپے ،ریجنل ٹیکس آفس اسلام آبادکو4.88ارب روپے کی وصولیاں کرناہوں گی جبکہ ریجنل ٹیکس آفس پشاورکو5.96ارب روپے اورریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آبادکو79.2کروڑکاریونیوٹارگٹ دیاگیا، ریجنل ٹیکس آفس 1ون کراچی کو8.23ارب روپے کے ہدف میں سے انکم ٹیکس7.55ارب روپے اورسیلزٹیکس کی مدمیں66.5کروڑوصول کرناہوں گے۔

علاوہ ازیںآرٹی اوٹوکراچی کیلئے7.26ارب روپے کاہدف مقررکیاگیاجو5.46ارب کے انکم ٹیکس اور1.8ارب کے سیلزٹیکس پرمشتمل ہوگا۔ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی انکم ٹیکس5.44ارب اورسیلزٹیکس کی مدمیں1.85ارب روپے سمیت7.29ارب روپے کاریونیوجمع کرے گاجبکہ آرٹی اوون لاہورکو8.64ارب روپے کے ریونیوکاٹاسک دیاگیاجن میں سے انکم ٹیکس4.58ارب سیلزٹیکس3.63ارب فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں3.2کروڑروپے جمع کرناہوں گے۔آرٹی اوٹولاہورکو9.5ارب روپے کاہدف دیاگیاجس میں سے اسے انکم ٹیکس کی مدمیں5.59ارب روپے،سیلزٹیکس3.85ارب روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں80لاکھ روپے جمع کرناہوں گے۔