بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں شدید برفباری اور سردی کے باعث 27بچے جاں بحق

افغانستان میں شدید برفباری اور سردی کے باعث 27بچے جاں بحق

کابل۔افغانستان میں شدید برفباری اور سردی کے باعث 27بچے جاں بحق ہوگئے ۔افغا ن میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ جاؤزجان کے ضلع درزاب میں حالیہ شدید برفباری اور سردی کی وجہ سے 27بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ضلعی گورنر رحمت اللہ حاشر نے تصدیق کی ہے کہ ضلع درزاب میں شدید برفباری اور سردی کے باعث 27معصوم بچے جاں بحق ہوگئے ۔

گاؤں کو صحت کے مراکز سے ملانے والی سڑکیں شدید برفباری کے باعث بند ہوچکی ہیں۔چند روز قبل شروع ہونے والی برفباری بعض جگہوں پر 50سینٹی میٹر تک ہوئی ہے جس کے باعث دیہاتیو ں کو نقل وحرکت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔حکا م کا کہنا ہے کہ شد ید برفباری اور سرد موسم کے علاوہ ضلع درزاب کے مختلف حصوں میں شدت پسند وں کی موجودگی کی وجہ سے مقامی افراد کو گاؤں کے ہیلتھ سینٹر ز کی طرف آسانی سے نقل وحرکت کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔