بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈیرہ اسماعیل خان میں کار گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ٗبچہ زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں کار گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ٗبچہ زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کار گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا نجی ٹی وی کے مطابق مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی کار دانا سر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔

جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں سراج الدین خروٹی’خدا داد خروٹی’خیر محمد اور 2 خواتین شامل ہیں