بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شاہ رخ خان کا ایک دیرینہ خواب

شاہ رخ خان کا ایک دیرینہ خواب

ممبئی۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے طویل فلمی کرئیر میں بے شمار کامیابیاں سمیٹنے کے ساتھ نہ صرف اداکاری سے اپنا لوہا منوایا بلکہ دنیا بھر میں خوب داد بھی وصول کی لیکن اب بھی سپر اسٹار کا ایک ایسا خواب ہے جسے وہ پورا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم رئیس کی تشہیر میں بہت مصروف ہیں اور اسی دوران جب ان سے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ وہ ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں تو اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہالی ووڈ میں کام کرنا نہیں بلکہ ایک ایسی بھارتی فلم بنانا ہے جو بھارت کے ساتھ  پوری دنیا میں پسند کی جائے، میں چاہے اس فلم میں پروڈیوسر، اداکار، لائٹ بوائے، اسپاٹ بوائے یا محض کیمرا مین ہی بنوں۔