بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / ڈرائیورکے بغیرچلنے والی بسیں

ڈرائیورکے بغیرچلنے والی بسیں

پیرس۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تجرباتی طور پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس متعارف کروا دی گئی ہے۔

یہ خودکار بس جسے ’’ای زی 10‘‘ (EZ10) کا نام دیا گیا ہے، فرانس کی نجی کمپنی نے تیار کی ہے اور فی الحال ایسی صرف دو بسیں ہی چلائی گئی ہیں جو وسطی پیرس میں لیون اور آسٹرلٹز بس اسٹیشنوں کے درمیان ہی سفر کرتی ہیں جن کا  درمیانی فاصلہ صرف ایک کلومیٹر ہے۔

’’ای زی 10‘‘ قسم کی بسیں بجلی استعمال کرتی ہیں اور ان میں سے ہر بس میں صرف 12 افراد کی گنجائش ہے۔ انہیں تین ماہ تک آزمائشی طور پر چلایا جائے گا جس کے بعد ایسی مزید بسیں پیرس اور دوسرے فرانسیسی شہروں کی سڑکوں پر لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔