بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 100سے زائدافراد کے قتل میں ملوث گینگسٹرہلاک

100سے زائدافراد کے قتل میں ملوث گینگسٹرہلاک


کراچی۔ کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواہے جس میں سوسے زائد افراد کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث گینگسٹرعرفان پٹھان ماراگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ کورنگی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔لیاری کے علاقے سنگولین میں ہونے والے کریکر حملے کے بعد پولیس نے مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا۔

ملزمان نے پولیس کو دیکھ کرفائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے گینگ وار کا ملزم عرفان پٹھان مارا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم متعدد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ادھر نیو کراچی سیکٹر 11 اور شاہراہ نورجہاں کے قریب پولیس مقابلوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ شاہ لطیف ٹاون سے 4 منشیات فروشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اسٹیل ٹاون اور بفرزون میں گھر سے دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔