بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف نے مردم شماری میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

آرمی چیف نے مردم شماری میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھٹی مردم شماری میں مدد کے لیے پاک فوج کے 2 لاکھ  جوان تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج اب باقاعدہ طور پر ملک کی چھٹی مردم شماری کے لیے نگرانی میں شامل ہوگی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مردم وخانہ شماری میں مدد کے پلان کی منظوری دے دی جس کے تحت مردم شماری کے لیے پاک فوج کے 2 لاکھ  جوان تعینات ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مردم شماری میں دیگر اداروں کے افراد کے ساتھ تعاون کرے گی جب کہ فوج دوسری سیکیورٹی کی ذمے داریاں بھی اداکرتی رہے گی۔