بریکنگ نیوز
Home / کھیل / راجر فیڈرر اور رافیل ندال آسٹریلین اوپن کے فائنل میں آمنے سامنے

راجر فیڈرر اور رافیل ندال آسٹریلین اوپن کے فائنل میں آمنے سامنے


آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم مقابلے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں رافیل ندال بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو میلبرن میں سپین کے رافیل ندال کا فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک اور سب سے زیادہ گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے کا اعزاز رکھنے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے ہو گا۔

سیمی فائنل میں رافیل ندال نے گریگور دیمیتروف کو 6-3 5-7 7-6 (7-5) 6-7 (4-7) سے شکست دی۔

گریگور دیمیتروف کو نہ صرف رواں سال کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ پہلی بار کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔ میچ میں کامیابی کے بعد رافیل ندال نے کہا ہے کہ’میں نے کھبی آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچنے کا خواب نہیں دیکھا تھا۔ اب ہم دونوں کے لیے ایک خاص چیز ہے کہ ایک بار پھر ایک بڑے فائنل میں کھیل رہے ہیں۔ لازمی ہم دونوں نے نہیں سوچا ہو گا کہ یہاں ہم دوبارہ ہوں گے۔’

جمعے کو سیمی فائنل سے پہلے اس بارے میں بہت کہا جا رہا تھا کہ ندال اور راجر کے درمیان فائنل موقع ہے۔ دونوں نویں بار کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ اس سے پہلے جمعرات کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں فیڈرر نے اپنے ہم وطن سٹینسیلاس واورنکا کو ایک سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔ اس ٹونامنٹ کی اور خاص بات یہ ہو گی کہ فائنل میں پہننچے والے چاروں کھلاڑیوں کی عمریں 30 برس یا اس سے زیادہ ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار بہنیں 36 سالہ وینس اور 35 سالہ سرینا ولیمز فائنل میں آئیں گی تو یہ نواں موقع ہو گا کہ وہ کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔