بریکنگ نیوز
Home / کھیل / سارہ خان کا پشاور میں جدیدتیراندازی اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

سارہ خان کا پشاور میں جدیدتیراندازی اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

معروف تیرانداز سارہ خان نے خیبر پختونخوا میں خواتین کے لیے تیراندازی اکیڈمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبے میں خواتین کی پہلی موجوزہ’ آرچری اکیڈمی فارآل‘ پشاور میں تعمیر کی جائے گی جس میں تمام تر جدید سہولیات مہیا کیں جائیں گی ۔
سارہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کے اس فیصلے سے صوبے میں قابل اور ذہین خواتین کو تیر اندازی کے میدان میں آگے جانے کا موقع ملے گا ۔سارہ خان متعدد بار ملکی اورغیر ملکی تیراندازی کے مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرچکی ہیں ۔