بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کویت ،کویتی خاتون نے 56 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا

کویت ،کویتی خاتون نے 56 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا

کویت سٹی۔ کویت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور نندوں سے انتقام لینے کے لئے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 3 روز قبل سزائے موت پانے والی تین خواتین کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا لیکن ان میں سے ایک خاتون نصرہ یوسف محمد العنزی کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد نصرہ کے شوہر نے اس کے سامنے دوسری شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو اس نے اسی وقت اپنے شوہر اور سوکن سے انتقام لینے کی ٹھان لی ، انتقام کی آگ میں سلگتی نصرہ نے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔ نصرہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کے روز تقریب کے لیے نصب شامیانے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

جس کے نتیجے میں شامیانے کے اندر موجود 56 خواتین اور بچے ہمیشہ کے لئے موت کی آغوش میں چلے گئے۔کویتی خاتون نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس لرزہ خیز فعل کے پیچھے شوہر سے انتقام کا جذبہ کار تھا کیوں کہ جب نندوں نے مجھے خاوند کے گھر سے باہر نکالا تو اس وقت میرا شوہر اپنی بہنوں کے سامنے بھیگی بلی بن گیا تھا۔ نصرہ نے مزید بتایا کہ مجھے گھر سے نکالنے کے بعد نندوں نے میرے شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کر کے میری اور اکلوتے بچے کی زندگی تباہ کر دی تھی جس کا انتقام لینے کے لئے میری روح بے قرار تھی۔