بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مہمند ایجنسی ، افغان دہشت گردوں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ ، ایک اہلکار زخمی

مہمند ایجنسی ، افغان دہشت گردوں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ ، ایک اہلکار زخمی

مہمندایجنسی۔مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان کے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ فورسز نے دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں مار بھگایا ۔ہفتہ کے روز علی الصبح مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی شیخ بابا چرتنہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جبکہ پاک فوجی مؤثر جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے ۔واقعہ کے بعد زخمی ہونیوالے جوان کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا ۔