بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آصف زرداری نے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے تک وطن واپسی ترک کردی

آصف زرداری نے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے تک وطن واپسی ترک کردی


کراچی۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشورے کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ترک کردیا ، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد واپسی کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کی جس میں ان کو مشورہ دیا گیا کہ پانامہ کیس کے فیصلے تک وہ وطن نہ آئیں جیسے ہی پانامہ میگاسکینڈل کا فیصلہ آ جائے۔

تو اس کے آتے ہی آصف علی زرداری کی ملک میں انٹری ہو جو کہ پیپلزپارٹی کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی ، اس لئے ابھی بلاول بھٹو زرداری ہی کو پارٹی امور چلانے کا ٹاسک دیا جائے ۔