بریکنگ نیوز
Home / بزنس / نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل

نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد ۔ وفاق نے نئے مالی سال کا بجٹ رمضان سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، 18۔2017ء کا بجٹ 26 مئی کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وزارت خزانہ کو تیاری کی ہدایت کردی گئی۔وفاقی حکومت نے مالی سال 18۔2017ء کا بجٹ رمضان المبارک سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت خزانہ نے نئے بجٹ کی تیاری کا شیڈول بنالیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ 26 مئی کو پیش کیا جائے گا۔

جبکہ اسی روز وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں فرسٹ ویمن بینک اور ایچ بی ایف سی کی نجکاری کا پلان منظور کرلیا گیا، ایس ایم ای بینک کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیپکو کے شیئرز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت ہوں گے جبکہ شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا۔