بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / برفانی تودہ، ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد20ہوگئی

برفانی تودہ، ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد20ہوگئی

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد 20ہوگئی، تاہم متعدد اہل کار اب بھی لا پتا ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پور میں برفانی تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہونے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

تودہ گرنے کے باعث اب بھی متعدد اہل کار لاپتا ہیں، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کو سخت موسمی حالات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان بھارتی فوج کے مطابق گریز میں بدھ کی شب فوجی کیمپ پر گرنے والے برفانی تودے تلے دبی 20فوجیوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور چھ فوجیوں کو بچا لیا گیا ہے۔