بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیاست میں میرا مقابلہ نوازشریف کے ساتھ ہے،عمران خان

سیاست میں میرا مقابلہ نوازشریف کے ساتھ ہے،عمران خان


پشاور۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں میرا مقابلہ نوازشریف کے ساتھ ہے کارکردگی میں شہبازشریف اور پرویزخٹک کا کوئی مقابلہ نہیں،پرویزخٹک پاکستان کے نمبرون وزیراعلیٰ ہیں،پاکستان میں اسپورٹس اور تعلیم کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی،ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں،پاکستانیوں کو جب موقع ملتا ہے ترقی کرتے ہیں،زندگی مقابلے کا نام ہے اس میں اپنی بقاء کا تحفظ کرنے ولا ہی بچے گا عوام کیلئے سب سے بہترین کھیل کا نظام لے کر آئیں گے،اصل ڈویلپمنٹ سڑکیں بنانے سے نہیں انسانوں پر خرچ کرنے سے ہوتی ہے۔ہفتہ کوپشاور میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سب سے پہلے اسپورٹس کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔

ورزش بوڑھا ہونے سے روکتی ہے،آپ شاہد آفریدی کو دیکھ لیں،سپورٹس سے فٹنس اچھی ہوتی ہے کھیل آپ کو غلط کاموں سے بھی روکتاہے،سیاست میں میرا مقابلہ نوازشریف کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسپورٹس اور تعلیم کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی،ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہرہیں،پاکستانیوں کو جب موقع ملتاہے ترقی کرتے ہیں،نوجوانوں کو موقع دیا گیا تو یہ نیا پاکستان بنائیں گے،زندگی مقابلے کا نام ہے،اس میں اپنی بقاء کا تحفظ کرنے والا ہی بچے گا۔عمران خان نے کہاکہ 18سال کی عمر میں انگلینڈ نہ جاتا تو اچھاکرکٹرنہ بنتا،وہاں جا کر نظام دیکھا تو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،برطانیہ میں اپنا ٹیلنٹ پالش کرنے کا بھرپور موقع ملا،ہم کھیل کے میدان میں پیچھے رہ گئے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے ہرضلع میں کھیل کے میدان بنائیں گے۔

قبائلی علاقوں میں بھی کھیلوں کے گراؤنڈ بنائیں گے،تحصیلوں میں گراؤنڈز بنائے،ڈسٹرکٹ اور یوسیز میں بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کارکردگی میں شہبازشریف اور پرویزخٹک کا کوئی مقابلہ نہیں،اصل ڈویلمپنٹ سڑکیں بنانے سے نہیں انسانوں پر خرچ کرنے سے ہوتی ہے،تعلیم کا سب سے بہتر نظام خیبرپختونخوا میں ہے،خیبرپختونخوا کے سارے ہسپتال پاکستان کیلئے مثالی ہوں گے،پرویزخٹک پاکستان کے نمبرون وزیراعلیٰ ہیں۔عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی پولیس پاکستان کی بہترین پولیس ہے،عوام کیلئے سب سے بہترین کھیل کا نظام لے کر آئیں گے۔