بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان میں 13برس بعد ٹینس کا میلہ سجنے کے لیے تیار

پاکستان میں 13برس بعد ٹینس کا میلہ سجنے کے لیے تیار

لاہور۔ پاکستان میں ٹینس کا عالمی میلہ13 برس کے بعد سجنے کا وقت آگیا، ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لیے ایران کی ٹیم  پیرکوپاکستان پہنچے گی، ایران اور پاکستان کے درمیان ٹائی3 سے 5 فروری تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ قومی ٹیم اعصام الحق، عقیل خان، عابد علی اکبر اورعابد مشتاق پر مشتمل ہے جبکہ رشید ملک بطور نان پلیئنگ ٹیم کپتان ہوں گے، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق  اعصام الحق کے آنے سے ٹیم  بہت مضبوط ہوئی ہے، مہمان ٹیم کواپنے ہوم گراؤنڈ اورکراؤڈ میں شکست دینے میں کامیاب رہیں گے۔

پاکستان 13برس بعد  ٹینس کے انٹرنیشنل مقابلوں کی دوبارہ میزبانی کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں آخری بار2004 میں تھائی لینڈ کی ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا تھا اور قومی ٹیم یہ مقابلے اپنے نام کرنے میں کامیاب بھی رہی تھی، بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان میں آنے سے انکارکردیا، رہی سہی کسر مارچ2009 میں لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن بعض شدت پسندوں کی طرف سے  سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے نے پوری کر دی۔