بریکنگ نیوز
Home / شوبز / فلم “رئیس” نے 4 دن میں 75 کروڑ روپے کمالیے

فلم “رئیس” نے 4 دن میں 75 کروڑ روپے کمالیے


ممبئی۔ شا ہ رخ  اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ نے ریلیزکے پہلے ہی دن سے باکس آفس پر اپنا سکہ جمالیا تھا تاہم فلم اب تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق شا ہ رخ اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ ریلیز سے قبل ہی اپنے گانوں کے حوالے سے کافی مشہورہوگئی تھی جب کہ ریلیز کے بعد فلم کی کہانی بھی مداحوں کوخوب پسند آئی جس کی مثال اس کا پہلے، دوسرے، تیسرے اورچوتھے روزکا بزنس ہے۔