بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم جس دن سچ بولیں گے وہ انکی سیاست کا آخری دن ہو گا، شیخ رشید

وزیر اعظم جس دن سچ بولیں گے وہ انکی سیاست کا آخری دن ہو گا، شیخ رشید

ساہیوال۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم جس دن سچ بولیں گے وہ انکی سیاست کا آخری دن ہو گا،تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو لوٹا ہے، پاناما کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے فلیٹس پکڑے جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی مدد کو آ جاتا ہے، وزیر اعظم جس دن سچ بولیں گے، انکی سیاست کا آخری دن ہو گا۔

شیخ رشید نے الزام لگایا کہ نواز شریف ان سے لال حویلی لینا چاہتے ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ لال حویلی سے صرف ان کی لاش ہی نکالی جا سکتی ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے لیگی وزرا کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے ریڈار پر آنیوالوں کو سونامی میں بہانے کا دعوی بھی کیا، بولے حکمران کچھ بھی کر لیں اگلا میدان تحریک انصاف کا ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے پاناما کیس میں قطری خطوں پر شدید تنقید کی اور قطر والوں کو ایک ہی دفعہ مثر چٹھی لکھنے کی تجویز بھی دی۔جلسے سے جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔