بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 719 کے طیارے میں تکنیکی خرابی کی خبر بے بنیاد ہے‘ترجمان پی آئی اے

719 کے طیارے میں تکنیکی خرابی کی خبر بے بنیاد ہے‘ترجمان پی آئی اے

کراچی۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور سے میلان اور پیرس جانے والی پروازپی کے 719 کے طیارے میں پرواز سے پہلے ہی تکنیکی خرابی کی خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔اتوارکو ترجمان پی آئی اے نے میڈیا اطلاعات کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سے میلان اور پیرس جانے والی پروازPK719 کے طیارے میں پرواز سے پہلے ہی تکنیکی خرابی کی خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ طیارہ لاہور سے پرواز سے کے وقت تکنیکی اعتبار سے درست حالت میں تھا۔ میلان میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ممکنہ طور پر طیارے کی ٹیل سے پرندہ یا کوئی اور چیز ٹکرائی جس سے اس کو معمولی نقصان پہنچا۔ اس بات کا پتہ طیارے کی اگلی پرواز سے پہلے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران چلا جو کہ ہر پرواز سے پہلے کی جاتی ہے۔ وہ مسافر جو کہ پیرس کیلئے سفر کر رہے تھے ان کو دوسری ائر لائن سے پیرس بھجوادیا گیا۔ طیارے کی مرمت کی جارہی ہے اور جلد ہی اس کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔