بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اتحادی فوج نے المخا میں ایرانی فوجی ڈرون تباہ کر دیا

اتحادی فوج نے المخا میں ایرانی فوجی ڈرون تباہ کر دیا

دبئی۔ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سرگرم عرب اتحادی فوج نے یمن کے المخا شہر میں ایک بغیر پائلٹ کے ایرانی فوجی طیارے کو تباہ کردیا۔العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی شہر المخا میں ایک اڈے پر اڑان بھرنے کے لیے تیار ڈرون پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والا ڈرون طیارہ یمنی فوج اور مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر حملوں کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔یمن کے ڈپٹی آرمی چیف بریگیڈیئر جنرل احمد سیف الیافعی بے بتایا کہ فوج نے شمالی المخا میں فضائی مانیٹرنگ کے دوران ایک مشتبہ ایرانی ڈرون کی موجودگی کا پتا چلایا۔ اس کے ساتھ ہی یمن میں سرگرم متحدہ عرب امارات کی فضائیہ سے رابطہ کیا گیا۔ اماراتی فضائیہ نے ایک میزائل حملہ کرکے ایرانی ڈرون کو اڑان بھرنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

یمنی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمن میں باغیوں سنگین مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں اور وہ اب ایران سے ڈرون طیاروں کے خفیہ طریقے سے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ المخا میں تباہ کیا گیا ڈرون بھی ایران سے اسملگ کیا گیا تھا۔