بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

مری۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ،لوگ گھروں میں محصورہوگئے ،مری میں شدید سردی کی لہر برقرار ،ٹھنڈے موسم کو انجوائے کرنے لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا جبکہ استورشہر میں بوندا باندی ،پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، راستے برف سے ڈھک گئے ، سیاح برفیلے موسم کا مزا اور خوبصورت نظاروں سے لطف لینے مری ، سوات ، لوئردیر، اور دیگر شمالی علاقہ جات پہنچ گئے ۔

وادیِ سوات کی چوٹیاں ،گھنے جنگلات ،قدرتی پارک برف پڑنے کے بعد دلکش مناظر پیش کرنے لگے جبکہ لوئر دیر میں بھی وقفے وقفے سے برفباری اور بارش کے بعد سرد ی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ مانسہرہ،بٹگرام،تورغر اور کوہستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران میں 8فٹ،کاغان میں 3فٹ اور شوگران میں 5فٹ تک برف پڑ گئی ۔ استور اور دیامر میں وقفے وقفے سے برف کے گالے گر نے لگے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلو ج ہوگیا۔ آزاد کشمیر میں برفباری کے بعد موسم ابر آلود ہوگیا اور سرد ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کردیا۔