بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشز میں 49شدت پسند ہلاک، 6زخمی

افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشز میں 49شدت پسند ہلاک، 6زخمی

کابل۔افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشز میں 49شدت پسند ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جبکہ 5کو گرفتار کرلیا گیا ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے سات مختلف صوبوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 49شدت پسند وں کو ہلا ک کردیا گیا ۔

بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی آپریشن صوبہ ہلمند ،ننگرہار،قندھار،فرح ،جاؤزجان،ہرات اور فریاب میں کیے گئے۔آپریشنز کے دوران مشترکہ سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیاجس میں تین راکٹ لانچر،2پی کے مشین گن اور 6اے کے 47شامل ہیں۔افغان سیکورٹی فورسز شدت پسند گروپوں کے خلاف سالانہ انسداد دہشتگردی آپریشنز میں مصروف ہیں۔