بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آٹھ مقامات عالمی ورثے میں شامل کرنے کی تجویز منظور

آٹھ مقامات عالمی ورثے میں شامل کرنے کی تجویز منظور

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پاکستان کے مزید آٹھ مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کومنظور کرلیا ہے ۔ پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ اور میوزیم نے آٹھ ناموں کی تجویز دی تھی۔

ان مقامات میں چولستان کا ڈراوڑقلعہ ، بلوچستان میں موجود ہنگول کا میدانی علاقہ ،سندھ میں نگر پارکر کامیدانی علاقہ ،گلگت بلتستان کا سینٹرل قراقرم نیشنل پارک، دیوسائی نیشنل پارک ، بلوچستان کا زیارت جونیپر جنگل ، کریز سسٹم کا میدانی علاقہ اور پنجاب کی کھیوڑہ نمک کی کان شامل ہیں۔