بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / صدر ٹرمپ کے احکامات کے بعد گوگل نے عملہ واپس بلا لیا

صدر ٹرمپ کے احکامات کے بعد گوگل نے عملہ واپس بلا لیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کے بعد اپنے اس تمام عملے کو واپس بلا لیا ہے جو بیرون ملک سفر پر ہیں۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے تحت ایران اور عراق سمیت چھ ممالک کے باشندوں کو اگلے تین ماہ تک ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پناہ گزین پروگرام معطل کرتے ہوئے شام سے آنے والے پناہ گزینوں پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی ہے، جس کا مقصد ‘انتہا پسند مسلمان دہشت گردوں’ کا امریکہ میں داخلہ روکنا ہے۔

ان نئی پابندیوں سے وہ ٹیکنالوجی کمپنیاں بہت متاثر ہوں گی جو خصوصی ’ایچ ون – بی‘ ویزے پر بیرون ملک سے ہنرمند افراد کو بلاتی ہیں۔ کچھ رپبلکنز نے صدر کے اس اقدام کی تعریف کی ہے جس میں امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال ریان بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ وقت ہے کہ ہم چیزوں کا دوبارہ جائزہ لیں اور ویزوں کے اجرا کے عمل کو اور مستحکم بنائیں۔ ‘ امریکہ میں مقیم ایک عراقی صحافی نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ان کے والد کو قطر سے لاس اینجلس آنے والی پرواز پر سوار نہیں ہونے دیا گیا۔

امریکین اسلامک ریلیشن کونسل کا کہنا ہے کہ وہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایک طویل پیغام میں لکھا ہے کہ وہ صدر کے اس حکم نامے پر کافی ’پریشان‘ ہیں کیونکہ وہ بھی کئی دوسرے امریکیوں کی طرح پناہ گزینوں ہی کی اولاد ہیں۔