بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رپیڈ بس منصوبے کے روٹ میں حائل عمارتوں و پلازوں کو گرانے کا فیصلہ

رپیڈ بس منصوبے کے روٹ میں حائل عمارتوں و پلازوں کو گرانے کا فیصلہ

صوبائی دارالحکومت میں ماس ٹرانزٹ ریپڈ بس منصوبے کے 27کلو میٹر روٹ میں حائل سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں ٗ سکولوں ٗ دکانوں اور پلازوں کوگرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے مالکان کو نوٹسز آئندہ ماہ جاری کئے ۔ ۔جائینگے پشاور کینٹ میں ریپڈ بس منصوبے کے لئے فلائی اوور تعمیر ہونگے

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریپڈ بس منصوبے کے لئے ریلوے حکام ٗ پی ٹی سی ایل کے دفاتر کے بعض حصوں کو بھی گرا یا جائے گا ریپڈ بس منصوبے کے تحت شیر شاہ سوری روڈ ٗبالا حصار سے امن چوک ٗ چمکنی سے قلعہ بالا حصار تک سینکڑوں دکانوں ٗسرکاری و نجی عمارتوں ٗ سکولوں کو گرا یا جائے گا ۔