بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کینیڈا‘ مسجد میں فائرنگ سے 5 نمازی جاں بحق،متعد د زخمی

کینیڈا‘ مسجد میں فائرنگ سے 5 نمازی جاں بحق،متعد د زخمی


کیوبیک۔ کینیڈا کے شہر کیوبیک کی ایک مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 نمازی جاں بحق متعد د زخمی ہوگئے۔ بر طا نو ی خبر رساں ادارے نے امام مسجد کے حوالے سے بتایا کہ عشاء کی نماز کے دوران مسلح افراد نے کیوبیک سٹی کے اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کی۔اس سے قبل ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مسجد میں 40 کے قریب افراد نماز پڑھ رہے تھے کہ تین حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔مذکورہ اہلکار نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی، تاہم انھوں نے تعداد بتانے سے گریز کیا۔امام مسجد محمد ینگوئی نے مسجد میں فائرنگ کے واقعے کو انسانیت سوز قرار دیا۔ینگوئی، جو فائرنگ کے وقت مسجد میں موجود نہیں تھے، نے بتایا کہ انھیں عشاء کی نماز میں موجود افراد کی جانب سے فائرنگ کے حوالے سے فون کالز موصول ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ واقعے میں کتنے افراد زخمی ہوئے، تاہم زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

صوبہ کیوبیک کے پرائم منسٹر فلپ کوئیلارڈ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘حکومت کیوبیک کے لوگوں کی سیکیورٹی کے لیے متحرک ہے’۔انھوں نے اپنے ایک پیغام میں لکھا، ‘کیوبیک اس انسانیت سوز تشدد کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے’، ساتھ ہی انھوں نے کیوبیک کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔کیوبیک سٹی میں اس سے قبل بھی نسل پرستی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔