بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 زخمی

پشاور:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 زخمی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے چارسدہ روڈ پر تھانہ دودزئی کی حدود میں ایف سی کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 ایف سی اہلکار اور 6 عام شہری شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے۔

تاہم رش کی وجہ سے علاقے میں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔