بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ایرون فنچ آسٹریلوی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر

ایرون فنچ آسٹریلوی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر

سڈنی۔ ایرون فنچ کو سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں قیادت سونپی گئی ہے۔ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان بدھ کو ہو گا جس میں کئی نئے چہرے سامنے آئیں گے کیونکہ اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک، گلین میسکویل، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ اور مچل مارش بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور سری لنکا کے خلاف نہیں کھیل پائیں گے۔