بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / لندن میں ہزاروں افرادکا امریکی صدر کے مسلمان مخالف اقدامات کے خلاف احتجاج

لندن میں ہزاروں افرادکا امریکی صدر کے مسلمان مخالف اقدامات کے خلاف احتجاج


لندن ۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں ہزاروں افرادنے امریکی صدر کے مسلمان مخالف اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جبکہ برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے مظاہرے ا ور 10 لاکھ افراد کی پٹیشن کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی دورے کی دعوت واپس لینے سے انکار کردیا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق لندن کے ٹریفلگر اسکوائر کے گرد 50000سے زائد مرد اور خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کی۔

برطانوی وزیر اعظم سے مطالبہ کیاڈونلڈ ٹرمپ کو برطانوی دورے کی دی گئی دعوت واپس لی جائے۔ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ مسلمانوں کی واشنگٹن آمد پر پابندی لگانا آمرانہ اقدام ہے اسے واپس لیا جائے۔حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی نے ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی کی مذمت کی۔ مظاہرین کے علاوہ دس لاکھ سے زائد افراد کے دستخط سے پٹیشن کے ذریعے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ٹرمپ کو برطانیہ کے دورے کی دی گئی دعوت واپس لے۔