بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تین دن بہت اہم ہیں،58 سوالات کا ابھی تک جواب نہیں آیا،شیخ رشید

تین دن بہت اہم ہیں،58 سوالات کا ابھی تک جواب نہیں آیا،شیخ رشید


اسلام آباد۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ تین دن بہت اہم ہیں،جس چیزکاباہرشورتھا لیکن ابھی تک کوئی دستاویزعدالت میں پیش نہیں کی گئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے منگل کواسلام آباد میں پاناما لیکس کی سماعت شروع ہونے سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 58 سوالات کا ابھی تک جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ راجا صاحب کا بھی پتا چل جائے گا کہ وہ پٹاری میں سے کیا نکالتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزیدکہا کہ وہ ٹرمپ جس کیخلاف اسکے ملک کے اندرسے آوازاٹھ رہی ہے،پتانہیں یہ کیوں خاموش ہیں؟ حکومت شاید انتظار کر رہی ہے کہ کب ٹرمپ ان کے ویزے پرپابندی لگاتاہے۔رات کوٹرمپ،مودی اورنواز شریف کا نیا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔