بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سینیٹر محسن عزیز کومتفقہ طور پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

سینیٹر محسن عزیز کومتفقہ طور پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

اسلام آباد۔ سینیٹر محسن عزیز کومتفقہ طور پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی باچاخان ایئر پورٹ پشاور کی خراب صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔ سینیٹر محسن عزیز کا نام سینیٹر جون کینتھ ویلیمز نے پیش کیا جس کی سینیٹر جاوید عباسی ‘ سینیٹر نثار محمد ‘ سینیٹر شبلی فراز ‘ سینیٹر عطاء الرحمن ‘ سینیٹر اعظم سواتی ‘ سینیٹر الیاس احمد بلور ‘ روبینہ خالد ‘ ستارہ ایاز اور زاہدہ خان نے تائید کی ۔ ارکان نے متفقہ اتنخاب پر سینیٹر محسن عزیز کو مبارکباد دی ہے ۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ کمیٹی پشاور میں باچا خان ایئر پورٹ کی خراب صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی ارکان نے کہا کہ کمیٹی طویل اور قلیل المدت اقدامات تجویز کرے گی۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ کمیٹی دو ماہ میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔