بریکنگ نیوز
Home / شوبز / اکشے کمارکی ’’فائیو‘‘ میں کام کرنے کے لئے مشروط آمادگی

اکشے کمارکی ’’فائیو‘‘ میں کام کرنے کے لئے مشروط آمادگی


ممبئی ۔ بالی و وڈ اداکار کمار اکشے کمار نے فلم ’’فائیو‘‘ میں کام کرنے کے لئے مشروط طور پر ہاں کی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز اومنگ کمارکی فلم ’’فائیو‘‘ میں اکشے کمار مرکزی کردار میں جلوہ گرہوں گے۔اطلاعات کے مطابق وہ پانچ کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اکشے کمارنے فلم فائیو میں کام کرنے کے لیے متھن ، جیت گنگولی اور ارمان ملک کو موسیقار کے طور پر لینے کی شرط رکھی تھی اور اومنگ کمار کے ہاں کہنے پر وہ فلم میں کام کرنے کے لئے راضی ہو ئے ہیں۔فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہو گی جو کہ زیادہ تر برطانیہ میں عکسبند ہو گی۔