بریکنگ نیوز
Home / شوبز / جنیفر لارنس کی سائنس فکشن فلم’پیسنجرز‘کاپہلا ٹیزر

جنیفر لارنس کی سائنس فکشن فلم’پیسنجرز‘کاپہلا ٹیزر


نیو یارک۔ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اکیڈمی ایوارڈیافتہ اداکارہ جنیفر لارنس کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم’پیسنجرز‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارمورٹین ٹیلدم کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جنیفر لارنس کے علاوہ اداکار کرس پریٹ، مائیکل شین، لارنس فشبرگ، شیلبے ٹیلر، کرسٹین براک، وینس فوسٹر اور رابرٹ لیریویری شامل ہیں۔

فلم کی کہانی زمین سے ہزاروں میل دور خلاء میں واقع انسانوں کی ایک ایسی کالونی کے گِرد گھومتی ہے جہاں کا سفر کرتے ہوئے دو افراداسپیش کرافٹ میں ہونیوالی خرابی کے نتیجے میں90سال قبل دور میں پہنچ جاتے ہیں۔اسٹیفن ہیمل، اوری مارمر اور نیل ایچ مورٹز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم پر 120ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال21دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔