بریکنگ نیوز
Home / کھیل / دوسرے پلے آف میں آج اسلام آباد کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش

دوسرے پلے آف میں آج اسلام آباد کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش


شارجہ۔ پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میں بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہے، ناکام ٹیم کا ایونٹ میں سفر تمام ہوجائے گا۔

پی ایس ایل میں پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9،9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹیموں کی حیثیت سے پہلے پلے آف کیلیے کوالیفائی کیا، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر 8پوائنٹس کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی، 6 پوائنٹس کے حامل لاہور قلندرز کو گھر واپسی کا پروانہ جاری ہوگیا۔

قواعد کے مطابق پہلے پلے آف کی فاتح ٹیم تو براہ راست فائنل تک رسائی کی حقدار بن چکی جبکہ دوسرے میں ناکامی سے دوچار ہونے والی سائیڈکا سفر تمام ہوجائے گا، ایونٹ میں بقا کی جنگ لڑنے کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں بدھ کو شارجہ میں آمنے سامنے ہوںگی، فاتح الیون کو پہلے پلے آف میں ناکام سائیڈ کی دیوار گرانا ہوگی۔